Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
Javed Miandad ne mera shadi wala din barbad ker dia
#1
[Image: 515049866_1304262468374612_6451339062202...e=68729BBD]
سن 1986 میں جب عامر خان محض 21 سال کے تھے انہیں اپنی پڑوسن رینا دتہ سے پیار ہوگیا اور یوں رینہ دتہ پڑوسن سے عامر خان کی محبوبہ بن گئیں. اس وقت تک عامر خان نے کسی بھی فلم میں مرکزی کردار نہیں نبھایا تھا، جب رینا دتہ کی والدہ کو دونوں کی پریم کہانی پتہ چلی تو اس نے شادی سے صاف منع کردیا اور بیٹی کو بتایا کہ اب وہ کبھی عامر خان سے نہ ملے گی اور نہ ان سے بات کرے گی. عامر خان اور رینا دتہ نے مل کر یہ فیصلہ کیا کہ اب کورٹ میرج ہی کرنی چاہیے لہذا عامر خان نے اپنی محبوبہ رینا دتہ سے خفیہ طور پر ایک دن کورٹ میرج کرلی۔ انہوں نے گھر والوں سے اس رشتے کو پوشیدہ رکھا اور ان کی اس سٹریٹجی نے کام بھی کیا. جس دن دونوں نے مل کر کورٹ میرج کی اس دن کے بارے میں بات کرتے ہوئے عامر نے خود اعتراف کیا: ’’مجھے لگا سب پوچھیں گے کہاں تھے اتنی دیر؟‘‘
دونوں کو ڈر تھا کہ دیر سے گھر آنے پر ان کے خاندان والے سوال کریں گے۔
لیکن حیرت انگیز طور پر کسی نے توجہ نہ دی، کیونکہ اُس دن سب کی نظریں بھارت اور پاکستان کے درمیان سنسنی خیز کرکٹ میچ پر جمی ہوئی تھیں۔ عامر نے بتایا: ’’اسی دن وہ میچ تھا جس میں جاوید میانداد نے آخری گیند پر چھکا مارا تھا۔ ہم جیت رہے تھے، اس لیے کسی کو ہمارے دیر تک غائب رہنے کا ہوش نہیں رہا۔ میں بھی سب کے ساتھ میچ دیکھنے بیٹھ گیا، مگر جاوید کا چھکا سب کچھ خراب کر گیا۔‘‘
بعد میں جب رینا دتہ کے گھر والوں کو پتہ چلا کہ دونوں نے مل کر خفیہ طور پر شادی کرلی ہے تو اس کے گھر والے بہت ناراض ہوئے حتی کہ رینا کے والد کو ہارٹ اٹیک بھی ہوگیا. لیکن اس کے باوجود دونوں نے ہار نہیں مانی اور آخر کار دونوں خاندانوں نے ان کے فیصلے کے آگے ہتھیار ڈال دئیے اور پھر بعد میں تو دونوں خاندانوں میں پیار محبت اتنا بڑھا کہ عامر خان کی ایک بہن کی شادی اسی خاندان میں ہوئی.
عامر نے ہنستے ہوئے یاد کیا کہ ایک بار فلائٹ میں ان کی ملاقات جاوید میانداد سے ہوئی تو انہوں نے شکایت کی: ’’جاوید بھائی، آپ نے ٹھیک نہیں کیا، آپ نے میری شادی برباد کردی۔‘‘ جاوید نے حیران ہو کر پوچھا ’’کیسے؟‘‘ تو عامر نے بتایا کہ ’’اسی دن آپ نے چھکا مارا تھا، میں تو ڈپریشن میں چلا گیا تھا۔‘‘
وہ دن صرف کرکٹ کی تاریخ کا یادگار لمحہ نہیں تھا بلکہ عامر کی ذاتی زندگی کا بھی خاص واقعہ تھا۔ اگرچہ عامر اور رینا کی راہیں بعد میں جدا ہوگئیں، لیکن وہ اپنے بچوں جنید اور ایرا کی پرورش میں ایک دوسرے کا احترام برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ یہ قصہ آج بھی عامر کی زندگی کی حسین یادوں میں شامل ہے، اور یہ ایک ثبوت ہے کہ برصغیر میں کھیل اور جذبات کتنی خوبصورتی سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
تحریر و تبصرہ : ناصر جاوید
Reply
#2
Nice Post
Reply
#3
clindamycin vs luliconazole https://www.tripadvisor.in/Profile/H6784ZAjulianaf ketorolac for gout
mometasone elocon https://maxforlive.com/profile/user/juli...?tab=about how long does it take for ivermectin to work
fexofenadine versus cetirizine https://suzuri.jp/farmajuli latanoprost drops price
ticagrelor spinal anaesthesia https://www.mountainproject.com/user/202...a-farmacia emla apple classification chart
allegra 120 mg dosage for adults http://jobboard.piasd.org/author/farmaciajuliana/ what is the generic for vaniqa
Reply


Forum Jump:


Users browsing this thread: 1 Guest(s)