Welcome, Guest
You have to register before you can post on our site.

Username
  

Password
  





Search Forums

(Advanced Search)

Forum Statistics
» Members: 24,045
» Latest member: Michaelzotly
» Forum threads: 28
» Forum posts: 211

Full Statistics

Online Users
There are currently 31 online users.
» 1 Member(s) | 30 Guest(s)
Michaelzotly

Latest Threads
Funny moments
Forum: Jokes & Funny Stuff
Last Post: Michaelzotly
1 minute ago
» Replies: 67
» Views: 8,669
Welcome to Hungama Forum
Forum: Announcements
Last Post: remont_bkml
1 hour ago
» Replies: 5
» Views: 601
Funny moments
Forum: Jokes & Funny Stuff
Last Post: MarionGew
3 hours ago
» Replies: 31
» Views: 5,504
Joke of the Day
Forum: Jokes & Funny Stuff
Last Post: providers-47
4 hours ago
» Replies: 44
» Views: 7,586
Funny moments ?
Forum: Jokes & Funny Stuff
Last Post: CaseyClils
6 hours ago
» Replies: 15
» Views: 5,028
My photography ?
Forum: Photography Gallery
Last Post: Bryanttriak
12-11-2025, 07:30 AM
» Replies: 5
» Views: 683
Kurulus Orhan Season 1 In...
Forum: Dramas
Last Post: pingping35
11-16-2025, 11:02 AM
» Replies: 0
» Views: 64
Sharing Movies
Forum: Movies & Films
Last Post: Cunits100
07-08-2025, 03:42 PM
» Replies: 6
» Views: 926
Javed Miandad ne mera sha...
Forum: General Gupshup
Last Post: Cunits100
07-08-2025, 02:21 PM
» Replies: 1
» Views: 437
محبت اور پسند
Forum: General Gupshup
Last Post: Cunits100
07-08-2025, 02:16 PM
» Replies: 1
» Views: 386

 
  National News of Pakistan
Posted by: Ammara Ch - 06-01-2025, 12:48 AM - Forum: National News (Pakistan) - No Replies

اچھی خبریں سنئے:???????
ہندوستانی سفارتی وفد کو شدید ناکامی اور بے عزتی کا سامنا ۔
33 ممالک میں سے 31 ممالک کے سربراہان مملکت نے ملنے سے ہی انکار کر دیا ۔۔۔
دوسری طرف ! ہندوستان امریکہ سے ایف 35 خریدنے کے لئے اپنا وزیر خارجہ بھیجا تھا ۔۔۔
ٹرمپ نے شٹ اپ کال دی تو اب مودی نے ہندوستان میں ایف 35 5th جنریشن طیارے کے لئے چندہ مہم کا آغاز کیا ہے ۔۔۔
دوسری جانب ۔۔۔ آذربائیجان اور ترکیہ پاکستان سے 40 طیارے JF17 Thunder خریدیں گے ۔۔ جس کے لئے وہ پاکستان میں 4.6 ارب ڈالر خرچ کریں گے ۔۔۔
چائنہ کا J35 طیارہ 40 کی تعداد میں 
اور ترکی F35 KAAN ، کل 40 طیارے یعنی 2028 تک پاکستان کے پاس 80 ففتھ جنریشن طیارے ہوں گے ۔۔۔
جبکہ ہندوستان 2028 میں اپنا ففتھ جنریشن طیارہ F35 بنانا شروع کرے گا ۔۔۔
روس نے پاکستان کے ساتھ 2.5 بلین ڈالر کے معاہدے کر لئے ہیں ۔۔۔ جس کا مقصد سستا پیٹرول خریدنا ہے ۔۔۔۔
پاکستان کے ریزروز 16 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکے ۔۔۔
پاکستان 411 بلین ڈالر کا GDP حاصل کرنے والا 40 واں ملک بن گیا ہے ۔۔۔
اسکے بعد جو گیم شروع ہونے والا وہ انتہائی دل چسپ ہے ۔۔ 
پاکستان میں CPEC 2 کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔۔
چائنہ ، سعودی عرب ، قطر اور یو اے ای سے پاکستان کے اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع ہیں ۔۔۔۔۔ جو رواں سال کے آخر اور آئندہ سال کے اوائل میں ہوں گے ۔۔۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 1.5 ارب ڈالر سرپلس چل رہا ہے ۔۔۔
پاکستان اگر بلوچستان میں مکمل امن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔۔۔ 
تو ان شاءاللہ پاکستان 700 سے 1000 ارب ڈالر کی GDP والا ملک بن جائے گا ۔۔۔پاکستان اپنی BITCOIN مائننگ کرنے جا رہا ہے ۔۔۔
جس وجہ سے ہندوستان میں شدید معاشی تشویش پائی جاتی ہے ۔۔۔
پاکستان کی سٹاک ایکسچینج الحمدللہ 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر چکی ہے ۔۔۔
دوسری طرف مسلمان مردوں اور عورتوں کی حراسگی کے واقعات ہندوستان میں عام ہو چکے ۔۔۔
ہندوستان میں سکھ ، مسلمان ، عیسائی ، پارسیوں کے ساتھ ہندوتوا RSS کے دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں ۔۔۔
آرٹیکل 370 کے بعد کشمیریوں کا استحصال ہو رہا ہے ۔۔۔ وقف املاک بل کے بعد ہندوستان میں مسلمانوں کی مساجد اور مدارس محفوظ نہیں ۔۔۔
جو ہندوستان پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کر چکا تھا آج وہ پورے خطے میں تنہا نظر آ رہا ہے ۔۔۔۔ 
ہندوستان میں نیچ ذات کے لوگوں سمیت مسلمانوں کے ساتھ جناروں سے بھی بد تر سلوک کے واقعات پیش آئے یہاں تک کہ شرابی ہندو ۔۔۔ انسانوں پر سر عام پیشاب کر رہے ۔۔۔
مسلمان خواتین کے حجاب کھینچے جاتے ہیں ۔۔
ان کے گلوں سے زیور کھینچا جاتا ہے ۔۔۔
ہندو اکثریتی علاقوں میں بلا وجہ مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر تک چلائے گئے ہیں ۔۔۔
یہ وہ ہندوستان تھا جو پاکستان میں سوشل ورکرز اور این جی اوز کے ذریعے خواتین اور اقلیتوں کے حقوق پر واویلا کرتا تھا ۔۔۔۔
آج دنیا بھر سے آنے والے سیاہ ہندوستان کے بارے وی لاگنگ کر رہے کہ ہندوستان خواتین کے لئے انتہائی غیر محفوظ ملک ہے ۔۔۔۔
بے شرم مودی ہندوستان کو ان شاءاللہ 50 سال پیچھے لے جائے گا ۔۔۔
میرے اللہ کا ہم۔پر فضل ہے کہ اس وقت پاکستان کی قیادت صحیح ہاتھوں میں ہے ۔۔۔
اللہ ربّ العزت وطن عزیز جو حاسدوں کے شر سے بچائے آمین ۔۔۔۔
اس میں فتنہ و فساد برپا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دے آمین ۔۔ 
اور میرا رب پاکستان کو رہتی دنیا[attachment=26] تک قائم و دائم رکھے آمین ۔۔

Print this item

  My photography ?
Posted by: Ammara Ch - 06-01-2025, 12:43 AM - Forum: Photography Gallery - Replies (5)

Photography for fun is just like that you found something new in your life but you don't know this change before.
Ammara Ch [attachment=21][attachment=22][attachment=23][attachment=24][attachment=25]

Print this item

  Urdu sad poetry
Posted by: Ammara Ch - 06-01-2025, 12:38 AM - Forum: Urdu Poetry - Replies (3)

" اور پھر مانگی ہُوئی چیز کبھی اپنی نہیں ہوتی ۔۔۔ نہ رشتہ نہ وقت اور نہ ہی کوئی شخص! ۔ " ??[attachment=20]

Print this item

  Urdu sad poetry
Posted by: Ammara Ch - 06-01-2025, 12:37 AM - Forum: Urdu Poetry - No Replies

میری ماں کو نو مہینے لگے _!!
میرا دل بنانے میں _!!
میں نے کسی کو اتنا حق نہیں دیا _!!
کہ وہ اسے نو سیکنڈ میں توڑ دے _!!
میں نے اپنی زندگی کو _!!
اتنا سستا نہیں بنایا کہ _!!
لوگ آکر کھیل جائیں _!!
میرا وجود کسی تعریف _!!
یا اعزاز کا محتاج نہیں _!!
میں جانتی ہوں میں بہت خاص ہوں _!!
کیونکہ اللہ بیکار چیز بناتا بھی[attachment=19] نہیں _!!❤

Print this item

  Urdu sad poetry
Posted by: Ammara Ch - 06-01-2025, 12:35 AM - Forum: Urdu Poetry - No Replies

"[attachment=18]میری باتیں ہیں یاد رکھنے کی"

خوشیاں کبھی بھی دنیا اور اس کی آسائشوں میں نہیں ملتیں۔ خوشی تو رب کی رضا میں راضی رہنے سے حاصل ہوتی ہے۔ خوشی اطمینان سے وابستہ ایک احساس ہے اور اطمینان اللّٰــــہ کی رضا میں چاہتوں کو فنا کیے بنا ہرگز نہیں ملا کرتا۔
شب بخیر

#AmmaraCh

Print this item

  Funny moments
Posted by: Ammara Ch - 06-01-2025, 12:32 AM - Forum: Jokes & Funny Stuff - Replies (67)

[attachment=17]اس نے کہا دیکھ لوں گا تمہیں ?
پھر دیکھا ہی نئی ??
میں تیار شیار ہو کہ بیٹھی رہی ?

Print this item

  Funny moments ?
Posted by: Ammara Ch - 06-01-2025, 12:30 AM - Forum: Jokes & Funny Stuff - Replies (15)

ایک طالب علم کو استاد نے امتحان میں فیل کردیا ،
طالب علم شکایت لے کر پرنسپل کے پاس چلا گیا کہ مجھے غلط فیل کیا گیا ہے پرنسپل نے استاد اور طالب علم دونوں کو بلا لیا اور استاد سے فیل کرنے کی وجہ پوچھی استاد صاحب نے بتایا کہ اس لڑکے کو فیل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ ہمیشہ موضوع سے باہر نکل جاتا ہے جس موضوع پر اسے مضمون لکھنے کو دیا جائے اسے چھوڑ کر اپنی پسند کے مضمون پر چلا جاتا ہے ،
پرنسپل نے کوئی مثال پوچھی تو استاد صاحب نے بتایا کہ ایک دفعہ میں نے اسے بہار پر مضمون لکھنے کو کہا تو وہ اس نے کچھ اس طرح لکھا
موسم بہار ایک بہت ہی بہترین موسم ہوتا ہے اور اس کے مناظر بہت ہی دلنشین ہوتے ہیں۔ اس موسم میں ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہوتی ہے اور سبزے کی بہتات ہو جاتی ہے ، اس موسم کو اونٹ بہت پسند کرتے ہیں اور اونٹ بہت ہی طاقت ور جانور ہے۔ یہ صحراء کا جہاز کہلاتا ہے۔ اونٹ نہایت ہی صابر جانور ہے۔ لمبے لمبے سفروں پر نکلتا ہے اور زیادہ دن بھوک و پیاس برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عرب کے لوگ اونٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ
پرنسپل صاحب نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ مناسبت کی وجہ سے بہار کی بجائے اونٹ پر لکھ بیٹھا ہو آپ اسے کوئی اور موضوع دے کر دیکھتے
استاد صاحب نے کہا کہ میں نے ایک دفعہ اس سے کہا کہ تم اس طرح کرو کہ جاپان میں گاڑیوں کی فیکٹری پر مضمون لکھو۔ اس طالب علم نے جو مضمون لکھا وہ کچھ اس طرح تھا
جاپان ایک ترقی یافتہ ملک ہے اور گاڑیوں کی صنعت میں اس کو منفرد و اعلی مقام حاصل ہے۔ جاپان دنیا میں پہلے نمبر پر ہے گاڑیاں برآمد کرنے میں۔ ہمارے ملک میں بھی زیادہ تر گاڑیاں جاپان کی استعمال ہوتی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں پیٹرول کی قیمت بہت زیادہ ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم سواری کے لیے اونٹ کا استعمال کریں اونٹ بہت ہی طاقت ور جانور ہے۔ یہ صحراء کا جہاز کہلاتا ہے۔ اونٹ نہایت ہی صابر جانور ہے۔ لمبے لمبے سفروں پر نکلتا ہے اور زیادہ دن بھوک و پیاس برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عرب کے لوگ اونٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرنسپل بہت حیران ہوا اس نے کہا کہ شاید سواری کی وجہ سے ایسا ہو گیا ہے ، آپ بالکل ہی کوئ الگ موضوع دے کے دیکھتے ۔ استاد صاحب نے کہا جی ایک دفعہ میں نے بالکل ہی الگ موضوع دیا جس میں اونٹ کا ذکر آنا ہی ناممکن تھا میں نے اسے کمپیوٹر پر مضمون لکھنے کو کہا لیکن اس نے جو مضمون لکھا وہ کچھ اس طرح تھا
کمپیوٹر ایک نہایت ہی حیران کن ایجاد ہے۔ جو کام پہلے سالوں میں نہیں ہوتے تھے وہ آج سکینڈوں میں ہوتے ہیں ۔کمپیوٹر کا انسانی زندگی پر بہت بڑا احسان ہے۔ آج کل کی نئی نسل کمپیوٹر کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔اس کا استعمال زیادہ تر وہ لوگ کرتے ہیں جو تعلیم یافتہ ہوں۔ لیکن جہاں تک غیر تعلیم یافتہ طبقے کا تعلق ہے تو وہ کمپیوٹر پر توجہ نہیں دیتے کیوں کہ وہ اور سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔ بالخصوص صحراوں میں جو بدھوں رہتے ہیں ان کو تو کمپیوٹر کا الف سے با نہیں پتہ۔ لہذا ہمارے علاقے میں یہ لوگ زیادہ تر وقت اونٹ کے ساتھ گزارتے ہیں۔ اونٹ بہت ہی طاقت ور جانور ہے۔ یہ صحراء کا جہاز کہلاتا ہے۔ اونٹ نہایت ہی صابر جانور ہے۔ لمبے لمبے سفروں پر نکلتا ہے اور زیادہ دن بھوک و پیاس برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عرب کے لوگ اونٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرنسپل نے یہ سنکر کہا کہ پھر تو آپ نے ٹھیک فیل کیا ، پھر طالب علم سے کہا کہ میں آپ کو ایک موقع دیتا ہوں آپ بہیں بیٹھ کر ایک مضمون لکھو جو موضوع سے ادھر ادھر نہ ہٹے ، طالب علم مان گیا اور پرنسپل نے اسے ایک روڈ ایکسیڈنٹ پر مضمون لکھنے کو کہتا ہے تو طالب علم یوں مضمون لکھتاہے
ایک دفعہ میں ریاض سے مکہ جا رہا تھا۔ میرے پاس ٹویوٹا کرسیڈا گاڑی تھی جو بڑی مست تھی۔ میں جناب ہائی وے ہے پر بہت ہی تیز رفتاری کے ساتھ جا رہا تھامیں ایسے علاقے سے گزر رہا تھا جہاں پر اونٹ روڈ کراس کرتے ہیں۔ اور اونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ نہ ہی گاڑی سے ڈرتا ہے اور نہ ہی دور ہٹتا ہے۔ اونٹ بہت ہی طاقت ور جانور ہے۔ یہ صحراء کا جہاز کہلاتا ہے۔ اونٹ نہایت ہی صابر جانور ہے۔ لمبے لمبے سفروں پر نکلتا ہے اور زیادہ دن بھوک و پیاس برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عرب کے لوگ اونٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب پرنسپل صاحب نے یہ مضمون پڑا تو سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور کہا کہ تمہارا کوئی علاج نہیں اور اس کو فیل کردیا۔ اب جناب اس شاگرد کا شک یقین میں بدل گیا کہ اس کے ساتھ ضرور بالضرور ظلم ہوا ہے اور اس نے محکمہ تعلیم کو ایک درخواست لکھی
جناب عالی
میں اپنی کلاس کا ایک نہایت ہی ذہین طالب علم ہوں اور مجھے سالانہ امتحان میں جان بوجھ کر فیل کر دیا گیا ہے ، میرے استاد نے میری قابلیت کی وجہ سے مجھے فیل کیا ہے ، جناب میں نے اپنے استاد کے ناقابل برداشت رویے پر ایسے ہی صبر کیا جیسے اونٹ اپنے مالک کے ستانے پر صبر کرتا ہے۔ مالک اونٹ سے اپنے کام بھی نکلواتا ہے اور اس کو ستاتا بھی ہے۔ اور ہاں یہ بھی بتاتا چلوں کہ اونٹ بہت ہی طاقت ور جانور ہے۔ یہ صحراء کا جہاز کہلاتا ہے۔ اونٹ نہایت ہی صابر جانور ہے۔ لمبے لمبے سفروں پر نکلتا ہے اور زیادہ دن بھوک و پیاس برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عرب کے لوگ اونٹ کو بہت پسند کرتے ہیں???
آپ کیا پسند کرتے؟
بتائیے ( میرے علاوہ )
[attachment=16]

Print this item

  Funny moments
Posted by: Ammara Ch - 06-01-2025, 12:27 AM - Forum: Jokes & Funny Stuff - Replies (31)

جج۔۔۔ کیا ثبوت ہے تم گاڑی تیز نہیں چلا رہے تھے ؟
ملزم۔۔۔۔۔ جناب میں سسرال جا رہا تھا بیگم کو لینے۔
*جج:۔ کیس ختم 

رہا کرو اس معصوم کو۔
?????[attachment=15]?

Print this item

Big Grin Joke of the Day
Posted by: pingping35 - 05-30-2025, 02:58 AM - Forum: Jokes & Funny Stuff - Replies (44)

[attachment=8]

Print this item

  Urdu sad poetry
Posted by: Ammara Ch - 05-27-2025, 07:18 PM - Forum: Urdu Poetry - Replies (1)

??میرا دل چاہتا ہے کہ اصلی زندگی میں بھی

Approve ___Delete ___Block

کا بھی آپشن ہوتا?

بریانی کھا لو?
Approve?

برتن دھو لو ??
Delete ?
شا پنگ پر چلیں?
Approve?
صفائی کر لو ???
Delete?
باہر چلیں ?
Approve?
امی کی چپل???
Block?

اب مجھ سے سمجھداری والی پوسٹوں کی امید نا رکھنا?

امی نے باداموں والے ڈبے کی جگہ بدل دی ہے�[attachment=7]

Print this item